دالبدین میں دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، تین ایف سی اہلکار شہید

پیر 17 اگست 2015 09:03

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء) چاغی کے علاقے دالبدین میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع چاعی تحصیل دالبندین میں قلعہ کردنامی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکارشہید ہوگئے ۔ دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی میتوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :