قصور کے بعد پاکپتن میں بھی ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آگیا، اوباش نوجوان معصوم بچوں کو مختلف بہانوں سے ورغلاکر جنسی درندگی کا کھیل کھیلتا رہا ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا،سکینڈل منظر عام پرآنے کے بعد پولیس متحرک، مرکزی ملزم گرفتار

پیر 17 اگست 2015 08:56

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)قصور ویڈیو سکینڈل کے بعد پاکپتن میں بھی ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آگیا اوباش نوجوان معصوم بچوں کو مختلف بہانوں سے ورغلاکر جنسی درندگی کا کھیل کھیلتا رہا اور ویڈیو بنا کر معصوم بچوں کو بلیک میل کرتا رہا ویڈیو سکینڈل منظر عام پرآنے کے بعد پولیس متحرک مرکزی ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور ویڈیو سکینڈل کی آواز ابھی پوری دنیا میں گونج رہی تھی کہ پاکپتن میں بھی ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آگیا محلہ سید جلال گلی نمبر ایک کا رہائشی علی رضا ولد غلام مصطفی چوہان مختلف بہانوں سے معصوم بچوں کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتا اور اُن کے ساتھ بد فعلی کرکے خفیہ ویڈیو فلم بنا لیتا اور بعد ازاں ویڈیو فلم دِکھا کر معصوم بچوں کو بلیک میل کرکے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا اس امر کا انکشاف اس وقت ہوا جب محلہ سید جلال کے رہائشی رانا محمد رمضان کے دو بیٹوں آٹھ سالہ ذوہیب رمضان اور دس سالہ فرحان رمضان کو ورغلا کر گھر لے گیا اور بد فعلی کے دوران اس کی ویڈیو فلم بنا ڈالی جو بعد ازاں کسی طرح ورثاء نے حاصل کرلی واقع کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کے اندر کھلبلی مچ گئی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک محمد ذاکر اور چوکی انچاج اے ایس آئی رانا الیاس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر لیا ملزم نے اقبال جرم کر لیا جس پرپولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :