دہشت گرد ملک بھر میں آرمی پبلک سکول پشاور طرز کے دہشت گردوں حملے کرسکتے ہیں‘خفیہ ایجنسیوں نے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری

پیر 17 اگست 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء) خفیہ ایجنسیوں نے ملک میں آرمی پبلک سکول پشاور طرز کے دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ دہشت گرد ملک کے کسی بھی حصے میں پشاور طرز حملے کی منصوبہ بند کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی کے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے تھرٹ الرٹ ہیں۔ دہشت گرد آرمی پبلک سکول پشاور طرز کے حملے کی منصوبہ بند کر رہے ہیں چنانچہ تمام اداروں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے اور سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔