شمالی وزیر ستان کی وادی شوال میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،40دہشت گرد ہلاک ، متعدد زخمی ، بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،آئی ایس پی آر

پیر 17 اگست 2015 08:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء ) آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری شمالی وزیر ستان کی وادی شوال میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 40دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق اتوار کی سہ پہر سکیورٹی فورسز نے وادی شوال میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور نقل حرکت کی اطلاعات پر شمالی وزیرستان کی وادی شوال کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائی کی ہے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں میں 40دہشت جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق وادی شوال کے مختلف علاقوں میں قائم دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف وادی شوال میں آپریشن کو تیز کر دیا گیا ہے ،کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

متعلقہ عنوان :