حکومت کسی کے مطالبے پر کسی بھی وزیر سے استعفیٰ طلب نہیں کرسکتی ہے،پرویز رشید،آئی بی کو کسی کا فون ٹیپ کرنے کا کوئی اختیار نہیں‘ سول،عسکری تعلقات بہترین ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 16 اگست 2015 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ کسی کا فون ٹیپ کرے‘ حکومت کسی کے مطالبے پر کسی بھی وزیر سے استعفیٰ طلب نہیں کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزیر ماحولیات مشاہد الله کی گفتگو حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

حکومت نے اس کے بیان پر ردعمل دیا اور ان سے فوری طور پر استعفیٰ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے ۔ ماضی کو فراموش کرنا چاہیے ان کا کہنا ہے کہ آئی بی کا کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی ادارے یا سیاستدان کی گفتگو کو ٹیپ کرے۔ آرمی ترجمان کی جانب سے مشاہد الله کے بیان پر واضح پوزیشن دی گئی اور یہ ان کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سول اور عسکری تعلقات بہترین ہیں۔ وزیراعظم جس ملک کا دورہ کرتا ہے اور ان دونوں کے بیان میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہے اس لئے دنیا اب جانتی ہے کہ پاکستان کے سول ار عسکری ادارے ایک رخ پر جارہے ہیں ۔ اداروں میں کسی قسم کے برے تعلقات نظر نہیں آتے۔