مولانا فضل الرحمان کا الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ،استعفوں کے معاملے پر مذاکرات پر اتفاق،مولانافضل الرحمان آئندہ دو روز میں کراچی جا کر رابطہ کمیٹی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے

اتوار 16 اگست 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا،الطاف حسین نے استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کر دی،مولانافضل الرحمان آئندہ دو روز میں کراچی جا کر رابطہ کمیٹی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا، الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان کو بطور ثالث قبول کرلیااور استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور الطاف حسین کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز رابطہ کمیٹی سے ہو گا، ایم کیو ایم کی طرف سے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی جائے گی، الطاف حسین نے فضل الرحمان کے ثالثی کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آئندہ دو روز میں رابطہ کمیٹی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔