آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کیخلاف متنازعہ انٹرویو پر وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

اتوار 16 اگست 2015 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء )قومی سلامتی کے ادارے(آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ کیخلاف متنازعہ انٹرویو پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بجھوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے ہفتہ کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ ،گزشتہ روز قومی سلامتی کے ادارے کیخلاف دیئے گئے متنازعہ اور ر غیر زمہ دارانہ انٹرویو پر مشاہد اللہ اپنی وزارت سے مستعفی ہو گئی ہیں اور انہوں نے اپنا استعفٰی وزیر اعظم کو ارسال کر دیا ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ وزیر نواز شریف نے مشاہد اللہ سے وضاحت طلب کر لی ہے اور انہیں فوری طور پرمالدیب سے وطن واپس بلا لیا ہے ، اور قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق ان سے وضاحت طلب کی جائے گی ،واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹر ویو دیا تھا جس میں انہوں نے سابق آئی ایس آئی چیف کو دھرنوں کی سازش میں ملوث ٹھراتے ہوے ان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :