دھرنے میں کسی سازش میں تحریک انصاف یاکوئی اورملوث ہوتواسے سزادی جائے ،اسد عمر،دھرنوں میں کئی غلطیاں ہوئیں، سول نافرمانی کی کال درست نہیں تھی ،رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسدعمرنے کہاہے کہ دھرنے میں کسی سازش میں تحریک انصاف یاکوئی اورملوث ہوتواسے سزادی جائے دھرنوں میں کئی غلطیاں ہوئیں سول نافرمانی کی کال درست نہیں تھی ۔مشاہداللہ کے انٹرویومیں پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے نجی ٹی وی سے گفتگومیں اسدعمرنے کہاکہ دھرنے سے قبل لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کامجھے کوئی علم نہیں حکومت کے پاس اس کے ثبوت ہیں توسامنے لائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنے میں جس سازش کی بات کی جارہی ہے ان معاملات میں تحریک انصاف یاکوئی اورملوث ہوتواس کے خلاف کارروائی کرکے سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف سے کئی غلطیاں ہوئی ہیں ۔سول نافرمانی کی کال درست نہیں تھی لوگوں کوجمع کرنے سے منصوبہ بندی کی ضرورت ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ ضرورت اوربھی بڑھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ایسانظام ہوناچاہئے جس سے گزرکرچیزیں چیئرمین تک جائیں اورتمام حقائق کی چھان بین کرکے چیزیں چیئرمین تک پہنچائی جانی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :