گزشتہ سال بڑی کامیابیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، آج پاکستان کے تمام علاقوں میں قومی پرچم لہرا رہا ہے؛وزیر اطلاعات پرویز رشید

ہفتہ 15 اگست 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ سال میں بڑی کامیابیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا آج پاکستان کے تمام علاقوں میں قومی پرچم لہرا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے موقع پر پی این سی اے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ آج کے دن یوم آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں بچے آزادی سے جھنڈے لہرا رہے ہیں اور پاکستانیوں نے دنیا بھرمیں یوم آزادی منا کر اپنے وجود کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ معاشی اور دیگر شعبوں میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان بڑی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے آج کے دن پاکستان کے ہر علاقے میں قومی پرچم لہرا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :