رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سالانہ امداد بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار روپے تک بڑھا دی گئی؛ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے خطاب

ہفتہ 15 اگست 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، رواں سال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سالانہ امداد بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کواسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2008 میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کا نقشہ پیش کیا، جس کے لیے بجٹ میں 34 ارب روپے مختص کیے گئے۔

موجودہچ کا بجٹ 40 ارب روپے سے بڑھا کر 102 ارب روپے کردیا ہے اور سالانہ امداد بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ بی آئی آیس پی کا دائرہ کار تیس لاکھ خاندانوں سے پچاس لاکھ خاندانوں تک بڑھایا گیا ہے اور آئندہ دو سالوں میں تریپن لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی سہولت کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز کو جلد قومی شناختی کارڈز سے مربوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہ دنیا میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی کی جارہی تھی جب کہ عالمی مالیاتی ادارے اسے اصلاحات سے بھاگنے والا ملک قرار دے رہے تھے لیکن حکومتی اصلاحات کے باعث اب دنیا پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہانہوں نے کہا کہ دنیا اب پاکستان کو ایک مستحکم معیشت کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2050 ء تک پاکستان دنیا کی اٹھارویں بڑی معیشت ہوگی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے کفایت شعاری پروگرام اپنایا، جس کے تحت وزیراعظم اور وزرا کے صوابدیدی فنڈز ختم کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :