تحریک انصاف میں آمریت نہیں قبضہ گروپ ہے ،جسٹس وجیہہ الدین،قبضہ گروپ نے پارٹی کو ٹیک اوور کرلیا ہے،کارکنوں کو قیادت تک رسائی نہیں ،ناراض رہنما تحریک انصاف کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 15 اگست 2015 09:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جسٹس ریتائرڈ وجیہہ الدین نے 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں آمریت نہیں قبضہ گروپ ضرور ہے لاہور میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وجیہہ الدین کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف میں آمریت نہیں قبضہ گروپ موجود ہے جس نے پارٹی کو ٹیک اوور کرلیا ہے پارٹی کے کارکنوں کو قیادت تک رسائی حاصل نہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں پیسے لے کر ٹکٹ دیئے گئے اور تحقیقاتی ٹیم نے جن لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا بلدیاتی انتخابات میں ان ہی لوگوں کو ٹکٹ دینے کی ذمہ داری دی گئی تحریک انصاف میں منصفانہ انتخابات بھی مسائل کا حل ہے پارتی کے لوگوں کو اہلیت کے باوجود ٹکٹ نہیں دیئے گئے انہوں نے سات نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا ووٹر ممبر بننے کیلئے ایک سال ممبر شپ کی شرط رکھی جائے ٹربیونل کی سفارشات پر عمل درامد کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے فوری طور پر پارٹی انتخابات کا انعقاد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :