پاکستانی سرمایہ کار سن لیں! توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر قوم تمہاری یہ دولت چھین لے گی، وزیراعلیٰ،2017 تک پاکستان میں وافر بجلی ہوگی، لوڈشیڈنگ بے معنی ہو جائے گی:شہبازشریف،قصور واقعہ کی شفاف انکوائری ہو رہی ہے،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا،جو بھی کردار ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی، واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ اس واقعہ کو غلط رنگ دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، حق ضرور سامنے آئے گا ، سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے، آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دشمنوں کا صفایا کیا جا رہا ہے، دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے ساتھ ہمیں ناخواندگی، ناانصافی، کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف بھی جنگ لڑنا ہے؛وزیراعلیٰ کا حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب
ہفتہ 15 اگست 2015 09:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی حالت بدلیں گے اور ناانصافی، کرپشن، اقربا پروری، صحت کے مسائل اور توانائی بحران کا خاتمہ کرکے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے۔ غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیرے ہمارا مقدر نہیں۔ محنت، امانت، دیانت اور جہدمسلسل کے سنہری اصول اپنا کر ملک کو صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔
جب تک دم میں دم ہے، دن رات عوام کی خدمت کریں گے ، پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام دلائیں گے اور پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں گے کہ کوئی اس کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔ یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، اس مقصد کے حصول کیلئے نعروں اور تقریروں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔(جاری ہے)
قائد کے افکار، علامہ اقبال کے اشعار اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی منزل حاصل کریں گے۔
یوم آزادی کا دن قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن ہے۔ بدترین مخالف بھی اس دن بھائی چارے کے فروغ کی بات کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر احتجاجی سیاست اور دھرنا دینے والوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی اور ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا۔ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور دھرنے دینے والوں نے ملک کے اندھیرے بڑھانے کی کوشش کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کے سفر کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ انشاء اللہ 2017 کے آخر تک پاکستان میں اتنی بجلی آ جائے گی کہ لوڈشیڈنگ بے معنی ہو جائے گی اور بجلی قوم کی قسمت پر بجلی بن کر نہیں گرے گی بلکہ صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں کیلئے وافر دستیاب ہوگی اور عوام کو بجلی کے اندھیروں سے نجات ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، بیگم ذکیہ شاہنواز، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی سیکرٹریز، سفارت کاروں، پاک افواج کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر ہم پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم یہاں اپنے بزرگوں اور اکابرین کی قابل قدر خدمات اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے جمع ہیں جن کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ہم نے آج شاہی قلعہ پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم بھی لہرایا ہے لیکن ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہے کہ ہم نے اس پرچم کی کتنی توقیر کی ہے، اپنے بزرگوں، قائد اور اقبال کی سوچ اور تحریک پاکستان کی ولولہ انگیز قیادت اور لاکھوں مسلمانو ں کی قربانیو ں کا کتنا پاس رکھا ہے۔ ہم ہر سال یہاں اکٹھے ہوتے ہیں اور میں گزشتہ 7 برس سے اس تقریب میں شرکت کر رہا ہوں۔ ہم یہاں تقریریں کرتے اور سنتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ ان تقریروں پر کتنا عمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 68 سال ہو چکے ہیں لیکن آج بھی ہم وہیں کھڑے ہیں۔ ایک طرف امراء کو تو زندگی کی تمام سہولتیں حاصل ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان کے کروڑوں عوام آج بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ کرپشن، رشوت ستانی اور اقربا پروری کا ناسور آج بھی معاشرے میں موجود ہے۔ آج کے دن ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ حکمرانوں، اشرافیہ اور قوم نے یوم آزادی کے موقع پر ہر سال کئے گئے وعدوں پر کس حد تک عمل کیا ہے۔ 68 سال گزرنے کے باوجود تحریک پاکستان کے ہیروز اور بزرگوں کی روحیں آج بھی اپنی قبروں میں تڑپ رہی ہوں گی کہ یہ وہ پاکستان نہیں ہے جس کیلئے قربانیاں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طرف ایٹمی قوت ہے جبکہ دوسری طرف کشکول ہے۔ دہشت گردی و انتہاپسندی جیسے مسائل نے ملک کو گھیر رکھا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں، افسروں اور معاشرے کے تمام طبقات نے قربانیاں دی ہیں۔ سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے ساتھ ہمیں ناخواندگی، ناانصافی، کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف بھی لڑنا ہے اور عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان تمام محاذوں پر سرگرم عمل ہے۔ ملک میں کھربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور میں انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ ہمارے بدترین مخالف بھی کرپشن کا ایک کیس بھی سامنے نہیں لا سکے ہیں۔ میٹرو بس ہو یا دانش سکول سسٹم یا کوئی اور فلاحی منصوبہ۔ کوئی ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں عجز و انکسا ر ی کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کر سکتا ہوں کہ گزشتہ 7 سالوں میں صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور اگر کوئی کرپشن کا ایک ثبوت بھی دے دے تو میں قصور وار ہوں گا اور میں سمجھتا ہوں کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی وہ راستہ ہے جس پرہمیں چلنا ہے اور اس سفر کو مزید تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں خدمت خلق کا سفر جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بھی انتہائی مقام افسوس ہے کہ پاکستان سے اربوں کھربوں روپے کمانے والے سرمایہ کار اپنا پیسہ بیرون ملک لگا رہے ہیں۔ آج جب ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے پیسہ کمانے والے اپنا سرمایہ توانائی کے منصوبوں میں لگائیں لیکن یہ لوگ بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور انہیں اپنے ہم وطنوں کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کی توفیق نہیں ہوئی۔ میں پاکستان سے باہر سرمایہ کاری کرنے والوں کو ایک بار پھر خبردار کرتا ہوں کہ آج موقع ہے کہ وہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں ورنہ قوم تم سے تمہاری یہ دولت چھین لے گی اور یہ دولت ملک کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ملک توانائی بحران سے دوچار ہے تو ان سرمایہ کاروں کا یہ فرض بنتا ہے کہ بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ اگر یہ لوگ توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے اپنا سرمایہ بیرون ملک لے جا رہے ہیں تو اس سے بڑا کوئی اورجرم ہو نہیں سکتا۔ وزیراعلیٰ نے قصور کے افسوسناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں اور آج یوم آزادی کے موقع پر بھی تحقیقاتی ٹیم قصور میں موجود ہے اور واقعہ کی انکوائری کر رہی ہے۔ شفاف انکوائری کے نتیجے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ضرور ملے گی لیکن میری درخواست ہے کہ اس واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ اس واقعہ کو غلط رنگ دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ حق ضرور سامنے آئے گا اور جو بھی کردار اس میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کے عہد کی تجدید کرنا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں اس کا کھویا ہوا مقام دلانا ہے۔ انشاء اللہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو عزت و احترام کا نشان بنائیں گے اور کسی کو پاکستانی کے ساتھ ہاتھ ملانے سے ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ یہ مقاصد اقبال کے اشعار، قائد کے افکار اور قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی حاصل ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ جو لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائے۔ قبل ازیں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں فروغ تعلیم کے حوالے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سرسید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ دانش سکول سسٹم اس کی اعلیٰ مثال ہے جہاں محنت کش، کسان اور محروم معیشت طبقات کے بچوں کو معیاری تعلیم مفت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اساسی نظریئے کے تحفظ کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف جہد مسلسل کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا اور آج وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں یہی جماعت وطن عزیز کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور کو فخر ہے کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہلالی پرچم لہرایا ہے جو ہمارے قومی وقار کی علامت ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 15 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
بھارتی کھلاڑی اجنکیا راہانے نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، بطور فیلڈر آٹھ کیچ پکڑ کر کسی بھی فیلڈر کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچ لینے نیا ... مزید
-
سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام فوجی اورسول قیادت کوہٹاکراقتدارپرقبضہ کرناچاہتے تھے ،سینیٹرمشاہداللہ،دھرنے کے دوران ملنے والی اطلاعات خوفناک تھیں ،آئی بی نے ظہیرالاسلام کی سازش پر پانی ... مزید
-
خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن سلامتی کی قیمت پر نہیں،ممنون حسین، بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ... مزید
-
پاکستان بھر میں 69 واں یوم آزاد انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا،نماز فجر کے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں ،شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی ... مزید
-
پشاور سکول میں پھولوں کو مسلنے والوں کے کیفر کردارتک پہنچے پر خوشی ہوئی؛وزیر اعظم نواز شریف ، مجرمانہ اور منافقانہ کارروائیوں کا پاکستان سے عنقریب خاتمہ ہوگا اور باہمی تعاون سے ملکی وسائل حل کرنے ... مزید
-
پاکستانی سرمایہ کار سن لیں! توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر قوم تمہاری یہ دولت چھین لے گی، وزیراعلیٰ،2017 تک پاکستان میں وافر بجلی ہوگی، لوڈشیڈنگ بے معنی ہو جائے گی:شہبازشریف،قصور واقعہ ... مزید
-
تحریک انصاف میں آمریت نہیں قبضہ گروپ ہے ،جسٹس وجیہہ الدین،قبضہ گروپ نے پارٹی کو ٹیک اوور کرلیا ہے،کارکنوں کو قیادت تک رسائی نہیں ،ناراض رہنما تحریک انصاف کا پریس کانفرنس سے خطاب
-
رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سالانہ امداد بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار روپے تک بڑھا دی گئی؛ بے نظیر انکم سپورٹ ... مزید
-
یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ، ایک خاتون شہید، تین افراد شدید زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
-
پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی پر بھارت سے شدید احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لانے پر شدید تشویش کا اظہار
-
گزشتہ سال بڑی کامیابیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، آج پاکستان کے تمام علاقوں میں قومی پرچم لہرا رہا ہے؛وزیر اطلاعات پرویز رشید
-
شایدایم کیوایم نے کراچی میں امن قائم ہونے پراستعفے دیئے ،ریحام خان،یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ ایم کیوایم نے استعفے کیوں دیئے؟،بیان
-
دھرنے میں کسی سازش میں تحریک انصاف یاکوئی اورملوث ہوتواسے سزادی جائے ،اسد عمر،دھرنوں میں کئی غلطیاں ہوئیں، سول نافرمانی کی کال درست نہیں تھی ،رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
-
عراقی حکومت خفیہ حراستی مراکز بند کرے، اقوام متحدہ
-
آسٹریا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، ایمنسٹی
-
جنوبی سوڈان : امن بات چیت روک دی گئی
-
برازیل : تین گھنٹوں میں سترہ افراد قتل
-
سعودی فوج نے حوثیوں کے سرحد پار حملوں کا توڑ کر لیا
-
کویت میں تین دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
-
لیبیا میں داعش کے گڑھ میں 100 افراد ہلاک، رپورٹ
-
فضائی آلودگی کے سبب چین میں روزانہ چار ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں، اسٹڈی
-
امریکہ نے پیرس کے میوزیم سے 14 قبل چوری ہونے والی پِکاسو کی آئل پینٹنگ فرانس کو واپس کر دی
-
پیراگوائے ، ریپ کا شکار ایک 11 سالہ لڑکی نے استقاطِ حمل کی اجازت نہ ملنے کے بعد ایک بچی کو جنم دیدیا
-
راولپنڈی،شمس آبادمیں پٹرول پمپ پرآتشزدگی ، 4افرادجھلس کرجاں بحق،4گاڑیاں اور2موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں
-
تربت،کالعدم تنظیموں کے 42فراریوں نے ہتھیارڈال کرپاکستان سے وفاداری کاحلف اٹھالیا
-
مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر سید فیصل شاہ سمیت 23سابق ناظمین اورکونسلرزکا تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان، پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انکے ... مزید
-
حقیقی آزادی کیلئے ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری ،عوامی تحریک کی طرف سے یوم آزادی اور انقلاب مارچ کی پہلی سالگرہ پر کیک کاٹے گئے ،انقلاب مارچ کی سالگرہ کا کیک شہیدہ تنزیلہ ... مزید
-
کراچی آپریشن کے نتیجے میں شہریوں کو امن میسر ہے ،رینجرز،یوم آزادی پر سخت سیکورٹی کے باعث عوام بے خوف ہوکر گھروں سے نکلے اور پر امن طریقے سے آزادی کا جشن منایا،ترجمان
-
اسلام آباد ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کراچی میں نادرا دفاتر سے متعلق عوامی شکایات اور بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس ،ڈی جی نادرا سندھ کو کراچی بھر میں قائم دفاتر کا فوری دورہ اور عوامی مشکلات کا فوری ازالہ ... مزید
-
وفاقی وزراء اور سیاسی رہنماء پر ممکنہ حملے کی خبروں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ،وزارت داخلہ
-
اسلام آباد،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے انکے گھر میں ملاقات ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال خصوصاً ایم کیو ایم کے استعفوں سے درپیش حالات کا تفصیلی جائزہ لیا
-
کوئٹہ،نامعلوم مسلح افراد کا پولیس وین پرحملہ ،ایس ایچ او سمیت 3اہلکارجاں بحق ،تین زخمی جبکہ پانچ اہلکارلاپتہ
-
اسلام آباد ،نامزد چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اگلے ہفتے لاپتہ افراد کے مقدمے کو بھی کازلسٹ کا حصہ بنادیا
-
”بجلی نہیں ، گیس نہیں اے پیارے وطن تجھے سلام “، نوجوان لڑکی نے اپنی قمیض پر انوکھا نعرہ لکھوا کر ایکسپریس وے پر اپنے پیچھے سینکڑوں گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں کی لائنیں لگوادیں
-
بنوں،چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں8 ہلاک ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.