قصور، ویڈیو اسکینڈل ،جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا،متاثرین کی سہولت کیلئے گاوں سے ریسٹ ہاوس تک شٹل سروس شروع

جمعہ 14 اگست 2015 09:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)قصور ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات اور لوگوں کے بیانات قلم بند کرنے کے لئے جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔متاثرین کی سہولت کیلئے گاوں سے ریسٹ ہاوس تک شٹل سروس شروع کر دی گئی۔ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ گاوں حسین خانوالہ کے قریب ریسٹ ہاوس میں جے آئی ٹی کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے جہاں اسکینڈل کی تحقیقات اور اہل علاقہ کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں۔ ریسٹ ہاوس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ایک حصے میں جے آئی ٹی جبکہ دوسرے میں سائلین بیٹھیں گے۔حسین خان والا کے متاثرین اور دیگر مکینوں کی سہولت کیلیے ریسٹ ہاوس سے گاوں تک شٹل سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :