سپیکر نے ایم کیو ایم استعفوں پر صرف پراسس لکھا منظور نہیں کیئے، خواجہ آصف، انہیں استعفے منظور کرنے میں جتنی تاخیر کا اختیار ہے اتنی تاخیر کرینگے ، قومی اسمبلی کے ترجمان نے بھی نوٹیفکیشن سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 13 اگست 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپیکر نے ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں کئے ، صرف لفظ پراسیس لکھا ہے انہیں استعفے منظور کرنے میں جتنی تاخیر کا اختیار ہے اتنی تاخیر کرینگے ، قومی اسمبیل کے ترجمان نے بھی نوٹیفکیشن سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں تو استعفے واپس لے لیں گے ہم ان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ سپیکرنے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفے ابھی منظور نہیں کئے صرف لفظ پراسیس لکھا ہے سپیکر استعفوں کی منظوری میں جتنی تاخیر کرسکتے ہیں کرینگے ادھر قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان کی نشستوں کے خالی ہونے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔