ایم کیوایم کے استعفے،35سینئر ارکان کی پارٹی سے علیحدگی کا امکان،ایم کیو ایم کے تین دھڑے ہونے کا امکان ،ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ ‘ دوسرا الطاف حسین تیسرا نئی شناخت کیساتھ منظر عام پر آسکتاہے

جمعرات 13 اگست 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے استعفے 35 سینیئر ارکان کی ایم کیو ایم سے علیحدگی کی ابتدا ہے جن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے تین دھڑے ہونے کا امکان ہے ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ ‘ دوسرا الطاف حسین جبکہ تیسرا نئی شناخت کیساتھ منظر عام پر آسکتاہے۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے بعض ارکان کا سیاسی طور پر پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہے مگر اعلانیہ کسی جماعت میں شرکت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ 35 ارکان جلد ہی اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں جمع ہوں گے۔