فریال تالپورنے پاکستان سے خودساختہ جلاوطنی اختیارکرلی اورپارٹی کے معاملات کلی طورپربلاول بھٹوکے سپرد

جمعرات 13 اگست 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپورنے پاکستان سے خودساختہ جلاوطنی اختیارکرلی اورپارٹی کے معاملات کلی طورپربلاول بھٹوکے سپردکردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپورمیں ملکی سیاست میں جوڑتوڑسے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے کیونکہ عزیربلوچ کے انکشافات اورنظرکاکاکے دفترسے ملنے والی دستاویزات کے بعددونوں بہن بھائیوں کیلئے پاکستان میں گھیرابہت تنگ ہوگیاتھا،جس کے بعددونوں بیرون ملک چلے گئے اورپارٹی کمان بلاول بھٹوزرداری کے سپردکردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونے کراچی میں آپریشن کرنے والی قوتوں کویقین دلایاہے کہ وہ کرپشن کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کاساتھ دیں گے اورکسی بھی کرپٹ رہنماکاساتھ نہیں دیں گے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونے اس عزم کااظہارکیاہے کہ وہ کرپشن جیسی لعنت سے چھٹکاراپانے کیلئے پارٹی کے اندربے دریغ آپریشن کریں گے اورپارٹی کے دوبارہ ذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹوکے خوابوں کی تعبیربنایاجائیگا

متعلقہ عنوان :