علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے100افراد ڈی پورٹ ہوکر جدہ سے لاہور پہنچ گئے

جمعرات 13 اگست 2015 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے100افراد ڈی پورٹ ہوکر جدہ سے لاہور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان پہنچنے پر سعودی عرب سے غیر قانونی قیام کے باعث ملک بدر کیے گئے ہیں گزشتہ روز سعودی ایئرلائنز کی پرواز728 سے لاہور پہنچنے والے افراد سے امیگریشن کے عملہ نے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالے 100پاکستانی شہریوں کو غی رقانونی قیام کے دوران مختلف مقامات سے ملازمت کرنے کے دوران گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے امیگریشن کے عملہ نے ڈی پورٹ ہونیوالے شہریوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔