قومی اسمبلی کا اجلاس حکومت کے 22لوگ چلا رہے ہیں،شیخ رشید،اتنی غیر سنجیدہ اسمبلی میں زندگی میں نہیں دیکھی ،حکمران قوم کے پیسے پر مہربانی کریں،عمران خان کو اسمبلی ضرور آنا چاہیے،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 اگست 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسمبلی ضرور آنا چاہیے ،قومی اسمبلی ایم کیو ایم کیلئے بہت بڑی نعمت ہے انہیں استعفیٰ نہیں دینا چاہیے ،قومی اسمبلی کا اجلاس حکومت کے 22لوگ چلا رہے ہیں اتنی غیر سنجیدہ اسمبلی میں زندگی میں نہیں دیکھی ،حکمران قوم کے پیسے پر مہربانی کریں ،بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 20سے22لوگ چلا رہے ہیں شیخ آفتاب قومی اسمبلی کے ڈیپارٹمنٹل سٹور ہیں اتنی غیر سنجیدہ اسمبلی میں زندگی میں نہیں دیکھی حکمران عوام کے حال پر رحم کریں ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں حکومت کی حالت یہ ہے کہ وہ ٹیکس تک پورا اکٹھا نہیں کر سکتے سانحہ صفور ہ پر حکومت پنجاب ہاوی ہے میں نے اسپیکر کو کہا تھا کہ اس پر بحث کروائیں لیکن انہوں میری نہیں مانی متحدہ قومی موومنٹ کو استعفیٰ دینے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے ان پر پہلے ہی کافی پابندیاں ہیں ایم کیو ایم کو لندن کے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہیے قومی اسمبلی ایم کیو ایم کیلئے بہت بڑی نعمت ہے کراچی میں ایک بہت بڑا طوفان آنے والا ہے عمران خان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کو اسمبلی ضرور آنا چاہیے ۔