کالعدم تحریک طالبان نے یوم آزادی کے موقع پر جیلوں سے اپنے ساتھیوں کو آزاد کروانے کے لیے حکومت کو دھمکی دے دی، ملک بھر میں قائم جیلوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا‘ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے قیدیوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

جمعرات 13 اگست 2015 09:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) کالعدم تحریک طالبان نے یوم آزادی کے موقع پر جیلوں سے اپنے ساتھیوں کو آزاد کروانے کے لیے حکومت کو دھمکی دے دی جس کے بعد ملک بھر میں قائم جیلوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے قیدیوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ خطرناک قیدیوں کو یوم آزادی سے قبل ہی ہائی سکیورٹی زون بیرکوں میں شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے انٹیلی جنس ایجنسی نے حساس ادارے و دیگر خفیہ ایجنسیوں کو رپورٹ جاری کی کہ یوم پاکستان کے موقع پرن جیلوں میں خودکش دھماکوں اور دہشتگردی کاخطرہ ہے تحریک طالبان ودیگر کالعدم تنظیموں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکے ساتھیوں کو آزاد نہ کیا گیا تو وہ یوم آزادی کے موقع پر جیلوں کو بموں سے اڑا کر اپنے ساتھیوں کو آزاد کروا لیں گے اور اگر ان کو تحتہ دار سے لٹکایا گیا تو بنوں جیل کی طرح دیگر جیلوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے گا جس کے بعد وزارت داخلہ نے تمام خفیہ اداروں اور پولیس کو خبردار کیا ہے کہ جیلوں میں قید کالعدم ٴتنظیم سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں کو خفیہ طور پر دیگر جیلوں کی ہائی سکیورٹی زون بیرکوں میں شفٹ کیا جائے انکی سکیورٹی پر رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر بعض حساس قرار دی جانے والی جیلوں میں پرچم کشائی کی تقریبات منسوخ کر دی جائیں گی ذرائع کے مطابق جیل عملے نے خطرناک قیدیوں کو شفٹ کرنے کے لیے ان کی فہرستیں تیار کر لیں ہیں ایسے قیدیوں کو بکتر بند گاڑیوں میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شفٹ کیا جائے گا اور تمام روٹس کو خفیہ رکھنے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں روٹس کے ساتھ جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہ ہو گی بلکہ وہ وائرلیس کے ذریعے ہی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں گے فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دی جانے والی جیلوں کی چھتوں پر سنائپر تعینات کیے جائیں گے جبکہ جیلوں کے باہر سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جائے گی اس سلسلے میں جیل حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر تمام جیلوں میں ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔