قصور،بھارت نے دریائے ستلج میں 55000 کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا ، پانی کی سطح 15فٹ سے بڑھ کر 20فٹ تک پہنچنے کے بعد فلڈنچلے درجے سے بڑھ کر اونچے درجے میں داخل ہو جائے گا

جمعرات 13 اگست 2015 09:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)بھارت نے دریائے ستلج میں 55000 کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا ہے جس سے پانی کی سطح 15فٹ سے بڑھ کر 20فٹ تک پہنچنے کے بعد فلڈنچلے درجے سے بڑھ کر اونچے درجے میں داخل ہو جائے گا کیونکہ اس وقت پانی کا بہاؤ 33ہزار کیوسک ہے اور نچلے درجے کے سیلاب کی حد 73ہزار کیوسک تک ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی 1 بجے کیکر پوسٹ اور سرحدی مختلف دیہاتوں سے ہوتا ہوا گنڈا سنگھ، بھڈیاں عثمان اور کنگن پور سے بغیر کوئی تباہی کیے ضلع اوکاڑہ میں پہنچ جائے گا۔

فوکل پرسن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر،ایڈمنسٹرٹیر ٹی ایم اے کیمطابق ہمارے حفاطتی انتظامات مکمل ہیں اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ ہمارے بیڑے دیہاتوں کے لیے سیلابی پانی میں کام کر رہے ہیں۔ سیلابی پانی کے ریلے جو کہ ابتک گزرے ہیں اس سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں

متعلقہ عنوان :