بجلی کے بلوں میں دو نئے سر چارج شا مل ،بجلی کے نرخوں میں3 روپے یونٹ اضافہ،حکومت کے اس اقدام سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے عام آدمی کا بجلی کا بل600 روپے بڑھ جائیگا

جمعرات 13 اگست 2015 09:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء)حکومت نے بجلی کے بلوں میں دو نئے سر چارج فنانشل کاسٹ اوریشنلائز یشن ٹیکس شامل کرکے بجلی کے نرخوں میں3 روپے یونٹ کا اضافہ کردیا ہے جو قوم پر صر یحاََ ظلم و زیادتی ہے کیونکہ حکومت کے اس اقدام سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے عام آدمی کا بجلی کا بل600 روپے بڑھ جائیگاخبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را ملک و قوم کو IMF سے نجا ت دلائیں تاکہ ملک کے تاجر، صنعتکار اور عوام بیرونی ڈکٹیشن پرمہنگائی کی چکی میں پسنے سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ قرضہ کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرپہلے ہی بجلی کے نرخوں میں کئی گناہ اضافہ کر رکھا ہے اب اسکی مزید جی حضوری کیلئے بجلی کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا جو طوفان برپا ہوگا وہ رہی سہی ملکی معیشت کو جام کر دیگا ،صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ا ور جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ،موٹرمارکیٹ کے سابق صدر محمد اصغر،لالہ دلدارحسین ،حاجی اللہ رکھاسمیت شہر بھر کے سینئر تاجر رہنماؤں نائب صدر شیخ اتفاق احمداور سینئر تاجر رہنما ؤں ذوالفقارشیخ ، خالد پرویزشیخ ،نے کہا کہ حکومت ابھی تک بجلی میں سرکلر ڈیٹ اور بقایا جات کی وصولی کے مقررکردہاہداف حاصل نہیں کر سکی اورحکومت کی بزنس کمیو نٹی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی پالیسی بھی ادھوری ہے اور ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومت کے تاجروں کے ساتھ سینگ پھنسے ہوئے ہیں اس صورتحال میں حکومت کو چاہیئے کہ بجلی کے نرخوں میں3روپے یونٹ کا اضافہ واپس لینے کا اعلان کرے

متعلقہ عنوان :