اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،بجلی کے منصوبوں پر 7آرب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضوں پر ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری،گندم اور آٹے کی برآمد میں 30ستمبر تک توسیع ، گندم اور چوکر پر عائد 5فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان ، آٹو پالیسی کا تفصیلی جائزہ

جمعرات 13 اگست 2015 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اگست۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی بجلی کے منصوبوں پر 7آرب روپے سے زائد کے غیر ملکی قرضوں پر ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے ،گندم اور آٹے کی برآمد میں 30ستمبر تک توسیع کر دی جبکہ گندم اور چوکر پر عائد 5فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں بجلی کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری جس کی مالیت 7ارب48کروڑ 70لاکھ روپے ہے پر ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے کمیٹی نے گندم اور آٹے کی برآمدات میں 30ستمبر تک توسیع کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ گندم اور چوکر پر عائد 5فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے کمیٹی نے مواصلات پالیسی 2015اور آٹو پالیسی2015/2020کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی دونوں پالیسیوں کو منظوری کیلئے پیش کرنے سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی اور دیگر سٹیک ہولڈروں کی سفارشات شامل کریں۔

متعلقہ عنوان :