بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری پر نہیں صرف اس حصے پر اعتراض ہے جو آزاد کشمیر سے گزرتا ہے،بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان ، پاکستان مستحکم اور خوشحال ہوگا ہوگا تو دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوں گے ، تقریب سے خطاب

بدھ 12 اگست 2015 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے کہا ہے کہ بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری پر اعتراض نہیں صرف اس حصے پر اعتراض ہے جو آزاد کشمیر سے گزرتا ہے پاکستان مستحکم اور خوشحال ہوگا ہوگا تو دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوں گے لاہور میں پلڈاٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کا مخالف نہیں صرف راہداری کے روٹ پر اعتراض ہے اور اس حصے پر اعتراض ہے جو آزاد کشمیر سے گزرتا ہے اقتصادی راہداری کے روٹ کو کشمیر سے نہ گزارا جائے سندھ طاس معاہدہ اہم ہے اس پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے اختلافات کی بنیادی وجہ اعتماد کی کمی ہے جب تک اعتماد بحال نہیں ہوتا امن نہیں ہوگا دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے اور اتار چڑھاؤ کیسے دور کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں را ملوث نہیں ہے میں نے پاکستان میں را کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت دیکھا نہ ہی کسی نے دکھایا را کے ملوث ہونے بارے میڈیا سنسنی پھیلا رہا ہے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور پاکستان کو مستحکم دیکھنے کا خواہاں ہے پاکستان مستحکم ہوگا اور خوشحالی آئے گی تو دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہوں گے ۔