ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، اسمبلیوں سے استعفے دینے پر غور

بدھ 12 اگست 2015 08:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس رات گئے منعقد کیا گیا ہے، اجلاس میں قومی وصوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور سینیٹرز کے استعفے پارلیمانی لیڈر کو بھجوا دیِئے جائنگے، جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلی کے تمام اراکین کو استعفے دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ کسی بھی فورم پر ہماری بات نہیں سنی جارہی، استعفوں کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کی حتمی منظوری کے بعد اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفٰی دیا جائے گا۔