وفاقی حکو مت کی پہلی نجکاری، نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی سعودی عرب گروپ کو ڈھائی ارب روپے میں فرو خت

بدھ 12 اگست 2015 08:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) وفاقی حکو مت کی پہلی نجکاری نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی سعودی عرب گروپ منصور المسعد نے ڈھائی ارب روپے میں خریدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز نیشنل پاور کنسٹریکشن کی نجکاری کے لئے بولی ہوئی جس میں تین کمپنیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے گرپو منصور المسعد نے سب سے زیادہ بولی لگائی جو تقریباً ڈھائی ارب روپے ہے سعودی عرب منصور المسعد نے 1420 روپے کی حصص کی سب سے زیادہ بولی لگائی ۔

نجکاری کمپنی کے سربراہ محمد زبیر کے مطابق نیشنل پاور کنسٹریکشن کمپنی کی قیمت اچھی لگی ہے اور حکومت نے نجکاری کے مرحلے کا آغاز کر دیا جس کے تحت ان اداروں کی نجکاری کی جائے گی جو خسارے میں چل رہے ہیں چھ ماہ کے اندر سٹیل ملز اور پی آئی اے کی بھی نجکاری ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی ۔