شہباز شریف کا الہ آباد اور اٹک میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کی خبر کا نوٹس،وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں واقعات کی رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

منگل 11 اگست 2015 09:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے الہ آباد اور اٹک میں بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ ملزمان کی فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔