بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل آپریشن کی تیاری کررہاہے‘ اسکو امریکہ کی تائید حاصل ہے‘ ایس ایم ظفر،کشمیر پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا اصولی وقانونی مئوقف ہے بالآخر اصول کی جیت ہوگی‘سینئر قانون دان وسابق سینیٹر

پیر 10 اگست 2015 09:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء) سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل آپریشن کی تیاری کررہاہے۔ اسکو امریکہ کی تائید حاصل ہے۔ ایسے آپریشنز کی بنیاد امریکہ نے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیر پر اپنا غاضبانہ تسلط زیادہ دیر نہیں رکھ پارہاہے اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے وہ پاکستان پر حملہ کی غلطی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت‘ اداروں اور قوم کو اسکے لیے ابھی سے تیار رہنا ہوگا اور مربوط پالیسی اپنانا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کشمیر پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا اصولی وقانونی مئوقف ہے بالآخر اصول کی جیت ہوگی۔ ایس ایم ظفر نے کہا دنیا میں قبضہ مافیا زیادہ زیر نہیں ٹھہر سکے۔ ویت نام میں سپر پاور کو اصولی اور قانونی حق کو تسلیم کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :