اوورسیز پاکستانیز میں کرپشن کی درخواستیں،نیب نے غور شروع کر دیا،ورکرز ویلفئر فنڈز،اوورسیز فاؤنڈیشن اور وزارت میں کرپٹ افسران کے خلاف درخواستیں میں قومی خزانے کو لوٹے جانے کا انکشاف ، نیب نے ورکرز ویلفئر فنڈز کے سیکرٹری افتخار رحیم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی

پیر 10 اگست 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء )نیب نے وزارت اوورسیز پاکستانیز اور ذیلی اداروں کے کرپٹ افراد کے خلاف آنے والی درخواستوں پرغور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ورکرز ویلفئر فنڈز،اوورسیز فاؤنڈیشن اور وزارت میں کرپٹ افسران کے خلاف متعدد سٹاف ورکرز نے نامعلوم درخواستیں دیکر قومی خزانے کو لوٹے جانے کا انکشاف کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ورکرز ویلفئر فنڈز کے سیکرٹری افتخار رحیم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کے خلاف بھی ریفرنس کی تیاری شروع کر دی گئی ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوورسیز فاؤنڈیشن کے بھی متعد د افسران کے خلاف بھی متعدد درخواستیں وصول ہوئی ہیں ان پربھی نیب نے ریفرنس کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :