نیب اور ایف آئی اے سندھ حکو مت کے اندرونی معا ملا ت میں مداخلت نہ کریں،خو رشید شاہ ، اس سے نفرتیں بڑھیں گی ،کے پی کے ، پنجاب اور دیگر علاقوں میں رینجرز اور ایف آئی اے کیوں مداخلت نہیں کرتیں، سندھ میں ہی کیوں کرتی ہیں کرپشن کی بنیادآمروں کے دور میں پڑی بگڑی ہو ئی چیزوں کو صحیح کر نا مشکل کا م ہو تا ہے،قائد حزب اختلاف کی میڈیاسے گفتگو

پیر 10 اگست 2015 09:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے نیب اور ایف آئی اے سے کہا ہے کہ وہ سندھ حکو مت کے اندرونی معا ملا ت میں مداخلت نہ کریں کیو نکہ اس سے نفرتیں بڑھیں گی کے پی کے ، پنجاب اور دیگر علاقوں میں رینجرز اور ایف آئی اے کیوں مداخلت نہیں کرتیں سندھ میں ہی کیوں کرتی ہیں کرپشن کی بنیادآمروں کے دور میں پڑی بگڑی ہو ئی چیزوں کو صحیح کر نا مشکل کا م ہو تا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزسکھر میں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے ایک دوسرے کے خلاف اسمبلیوں میں قراردادیں لا نے کے خلاف ہوں قومی اسمبلی میں جو گرم ما حو ل تھا اسے ہم نے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر ٹھنڈ ا کیا ہے اس طرح کی چیزوں سے پا رلیمنٹ کو تقویت نہیں نقصان ہو تا ہے الطاف حسین کے بیا نا ت سے ہر پا کستانی کی دل آزاری ہو ئی ہے اور ہندو ستان کو لکھا گیا خظ بھی قابل فکر بات ہے ااور خود فاروق ستار کہہ چکے ہیں کہ ایسا نہیں ہو نا چاہیئے اپنے بیا نا ت کے حوا لے سے الطاف حسین کو واضح بیان دینا چا ہیئے کیو نکہ پا کستان کی فوج ہما ری فوج ہے اور جو کام فوج کا ہے وہ اسے کرنے دیا جا ئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپنی سیاست ہے اور سے سمجھنا چاہیئے کہ جو ش اور نا سمجھی سے مسائل حل نہیں ہو تے سیا ست میں سمجھداری کے ساتھ آگے بڑھنا چا ہیئے اب ان کا استعفا ؤں اور دھا ندلی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے اب اگر وہ جذبا تی سیاست کریں تو عوامی اور معاشی مسائل پر سیا ست کریں اور یہی اس ملک کے اصل مسائل ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہما رے اندر نا اتفا قی ہو گی تو انڈیا کو تقویت ملے گی پا کستا ن میں سیاست داانون اور عوام کو ایک ہی مقصد رکھنا چاہیئے کہ ہم کسی بھی جا رحیت کا جواب دینا جا نتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی اقتداریا وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں رہے ہم ملک میں جمہو ریت چاہتے ہیں چاہے حکو مت کسی کے بھی پاس ہو اور یہ ریا ست اس وقت مضبو ط ہو گی جب عوام اپنے فیصلے خود کریں گے ان کا کہنا تھا کہ فو جی عدالتوں کا قیام کسی طور پا رلیمنٹ اور جمہو ریت پر وار نہیں کیو نکہ میں خود اس میں شامل ہوں تو کس طرح اس کو جہموریت اور پا رلیمنٹ پر وار قرار دے سکتا ہوں پا رلیمنٹ نے ان کو خوددو سال کا وقت دیا ہے دیکھتے ہیں کہ وہ ان دو سالوں میں کیا کا رکدرگی کر تی ہیں۔