پرانے طرز کی سیاست اور حکومت ناکام ہوچکی ہے‘ عمران خان،بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو شکست دی اور اقتدار عوام کے حوالے کردیا،پرانے طرز کی حکمرانی اب پاکستان میں نہیں چلے گی، قصور واقعہ شرمناک ہے ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلوائیں گے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے، ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 10 اگست 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پرانے طرز کی سیاست اور حکومت ناکام ہوچکی ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو شکست دی اور اقتدار عوام کے حوالے کردیا۔ قصور واقعہ شرمناک ہے ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دلوائیں گے۔ اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے ہری پور میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار راجہ عامر زمان کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے لوگ زیادہ پڑھے لکھے اور شعور رکھنے والے ہیں۔

نئے پاکستان کیلئے جدوجہد کے راستے پر چل پڑے ہیں ہم اپنی منزل پر پہنچیں گے لوگ اپنے حقوق جان چکے ہیں پرانے طرز کی حکمرانی اب پاکستان میں نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی باتوں سے نہیں آتی‘ نظام کی تبدیلی سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

انقلاب بلدیاتی نظام سے شروع ہوتا ہے ہم نے اس نظام کا آغاز کردیاہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی نطام لایا ہے 42 ہزار نمائندے منتخب ہوئے ہیں 41 ارب روپے عوامی نمائند عوام پرخرچ کریں گے۔

بلدیاتی نظام سے اقتدار عوام کے پاس چلا گیا ہے ۔ بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر گاؤں تک فنڈز جائیں گے اور عوامی مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھانے میں عام آدمی پر بہت ظلم ہوتا ہے مخالفین جھوٹے مقدمات درج کرادیتے ہگیں۔ بلدیاتی انتخابات نے سب جماعتوں نے ہمارے خلاف مل کر الیکشن لڑا ہم نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی‘ اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے ہم نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں ساڑھے تین سو پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پر دوبارہ الیکسن فوج کی نگرانی میں ہوا کسی نے نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔

تحریک انصاف کو پہلے سے زیادہ ووٹ ملے۔ صوبے میں احتساب سیل قائم کیا ہمارے وزیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ پاسکتان کیلئے قابل شرم ہے۔ واقعہ پر بہتافسوس ہوا ہے ایک باپا ر انسان کی حیثیت سے شرمندگی ہوئی ہے جو بھی لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو عبرتناک سزا دلوانے کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔ قصور سکینڈل میں پولیس اور سیاست دان ملوث ہیں ملزمان کو سزا دلوا کر رہیں گے ہم نے کے پی کے کی پولیس کو بہتر بنایاہے تھانے اور پٹواری اور سکول بہتر کردیئے ہیں اب ہسپتال اور یونیورسٹیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔

ہسپتالوں کی حالت بہت خراب ہے ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہوئے ہیں ان کو ٹھیک کرنے کیلئے قانون سازی کی ہے انہوں نے کہا کہ جامعات کو بھی ٹھیک کریں گے وائس چانسلر میرٹ پر رکھے جائیں گے اور ان کا احتساب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 19 میں نئے پرانے پاکستان والوں میں مقابلہ ہے عوام نئے پاکستان والوں کا ساتھ دیں عامر زمان نئے پاکستان کے نمائندے ہیں۔