دہشت گردوں ، خود کش حملہ آوروں کی فہرست میں سات خواتین بھی سر فہرست ہو گئی

اتوار 9 اگست 2015 09:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)دہشت گردوں ، خود کش حملہ آوروں کی فہرست میں سات خواتین بھی سر فہرست ہو گئی ہے ۔ صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں چار خود کش حملوں میں خواتین کو استعما ل کیا گیا تھا جن میں دو خواتین خود کش حملہ آوروں نے لاہوری گیٹ ، پشاور کینٹ کے حدود میں خود کش حملے کئے تھے جبکہ ایک خود کش حملہ آور نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم کے مہمند ا یجنسی میں ان کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا تھا جبکہ باجوڑ ایجنسی نے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھی خاتون خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑایا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے شدت پسندوں اور حکومت کو اہم ترین مقدمات میں مطلوب فہرست میں سات خواتین بھی سر فہرست آ گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر پورٹس ، ائیر لائنز کے حکام ، بارڈر پر تعینات حکام سمیت دیگر اہم مقامات پر حکومتی اداروں کو فہرست میں سات خواتین کی تصاویر بھی فراہم کی گئی ہے ۔ جن میں بعض ماڈرن خواتین بھی شامل ہیں ۔ پولیس ذراائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے بعض خواتین خود کش حملہ آوروں یا شدت پسندوں کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :