وزیراعظم بننا عمران خان کی خواہش نہیں ، ریحام خان، دھرنے نے عوام کو شعور دیا، لوگوں کا اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا اصل تبدیلی ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 9 اگست 2015 09:19

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا عمران خان کی خواہش نہیں ہے۔ 126 دن کے دھرنے نے عوام کو شعور دیا لوگوں کا اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا اصل تبدیلی ہے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان جس شعبے میں گئے اسے ٹاپ کیا۔ نوجوان بھی ان کی طرح محنت کریں ان کی صفات کی کاپی کریں اور اپنی منزل تک پہنچیں۔

(جاری ہے)

126 دن عوام نے عمران خان کی بات سنی۔ عمران خان نیا پاکستان بنا چکے ہیں انہوں نے کہ اکہ ہماری طاقت کی نشانی ہے کہ لوگ ایک بھابھی سے ڈرے ہوئے ہیں ۔ عملی سیاست میں نہیں آئی صرف امیدوار کی حمایت کیلئے نکلی ہوں مخالفین ایک ”کڑی“ سے ڈرے ہوئے ہیں ہماری طاقت کی نشانی ہے کہ لوگ ایک بھابھی سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا ایمان کمزور ہے وہ ادھر ادھر ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی۔