بھارت نے رہا کئے گئے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پرپاکستان کے حوالے کر دیا

اتوار 9 اگست 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء )بھارت نے پاکستان کے 9ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے ،بھارتی حکام نے رہا پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھارت نے پاکستان کی طرف سے بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھارت نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید 9 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے ، ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز وہگہ بارڈر پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے 163ماہی گیروں کا رہا کیا تھا ۔ دونوں ممالک کی جانب سے ا ن ماہی گیروں کی رہائی روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے ۔

متعلقہ عنوان :