بھارت کی پاکستان پر روایتی الزام تراشی پھر غلط ثابت بھارتی قافلے پر حملہ کے الزا م میں فتار نوجوان مقبوضہ کشمیر کا رہائشی نکلا،رپورٹ

اتوار 9 اگست 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) بھارت کی جانب سے پاکستان پر روایتی الزام تراشی ایک بار پھر غلط ثابت ہوگئی،بھارتی قافلے پر حملہ ہونے کے الزام میں گرفتار نوجوان پاکستان کی بجائے مقبوضہ کشمیر کا رہائشی نکلا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھمپور میں بھارتی کانوائے پر حملے میں بھارتی میڈیا میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ حملے کے شبہ میں گرفتار شخص کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تھا۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد ادھمپور سے گرفتار کیا جانے والا شخص مقبوضہ کشمیر کا رہائشی نکلا جو کہ ضلع کولگام کے گاؤں گھاٹ کا مکین نکلا ہے ۔ گھاٹ علاقہ دریائے جہلم کے کنارے پر واقع گاؤں کا نام ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار شخص بس کنٹریکٹر ہے جسے بھارتی کانوائے کے گزرتے وقت گزرتے ہوئے گر فتار کیا گیا۔

بھارتی حکام نے گرفتار نوجوان کے خاندان کے 9 اور عزیز اقارب سمیت پندرہ افراد گرفتار کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان علاقے میں جھلا کے نام سے مشہور ہے وہ ذہنی مریض اور ہر وقت مسکراتا رہتا ہے ، بھارتی میڈیا اورحکام کے اس شہ پر اس شخص کو دوسرا اجمل قصاب کا بتا رہے تھے ،واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ پراپیگنڈا پاکستان کے خلاف مسلسل چلتا رہا۔