دفتر خارجہ نے اینکر پرسن معید پیرزادا کی ابوظہبی میں گرفتاری کی تصدیق کردی ،معید پیرزادہ کو ہسپتال میں زیر علاج والد سے دستاویزات پر انگوٹھا لگوانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا

ہفتہ 8 اگست 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) دفتر خارجہ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن معید پیرزاد ا کی ابوظہبی میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹی وی اینکر پرسن معید پیرزادہ کو ابوظہبی کے ہسپتال میں زیر علاج والد سے دستاویزات پر انگوٹھا لگوانے کے الزام میں 4 اگست کو گرفتار کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل الله نے کہا ہے کہ سعید پیرزادہ ابوظہبی کے پولیس کے تحویل میں ہے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے پاکستانی اہلکار معین پیرزادہ کے حوالے سے ابوظہبی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے بتایا جاتا ہے کہ معین پیرزادہ کے والد ابوظہبی ہسپتال میں زیر علاج تھے سعید پیرزادہ ہمشیرہ سمیت اپنے والد کی بیمار پرسی کیلئے گئے ہوئے تھے معین پیرزادہ زیر علاج والد سے ہسپتال میں جائیداد کے کاغذات پر خفیہ طور پر انگوٹھے لے رہے تھے کہ پولیس نے دیکھ کر انہیں گرفتارکرلیا ۔

اس دوران ان کے والد وینٹیلیٹر میں تھے۔

متعلقہ عنوان :