قیمتوں میں پھر اضافہ، بجلی فی یونٹ 3روپے تک مزید مہنگی ہوگئی

ہفتہ 8 اگست 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) حکومت نے بجلی کے بلوں پر 2نئے سرچارج فنانشل کاسٹ سرچارج اور ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج عائد کر دئیے ہیں جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے تک کااضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کوان سرچارجز سے رواں سال کے دوران 120ارب روپے اضافی وصول ہوں گے۔وزارت پانی وبجلی کے مطابق نئے ٹیکسزکے نفاذکے باوجود گھریلوصارفین پراس کابوجھ نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :