عمران خان نے آپ کیلئے کچھ نہ کیا تو تو گھر میں دھرنا ہو گا،ریحام خان ، عمران خان صرف الله سے ڈرتے ہیں کسی کے آگے نہیں جھکتے، خیبرپختونخواہ کے پاس خان بھی ہیں، جوان بھی ہیں اور بھابی بھی ہیں، ہری پور کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوا کر بھابھی کو تحفہ دیں،راجہ عامر زمان کے انتخابی جلسے سے خطاب

ہفتہ 8 اگست 2015 09:04

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے آپ کیلئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا۔ عمران خان بیوی کی بات نہیں سنیں گے تو کس کی بات سنیں گے عمران خان صرف الله سے ڈرتے ہیں کسی کے آگے نہیں جھکتے ، خیبرپختونخواہ کے پاس خان بھی ہیں اور جوان بھی ہیں اور بھابی بھی ہیں ،ہری پورٹ کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوا کر بھابھی کو تحفہ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ریحام خان نے ہری پور میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اردو پشتو اور ہندوکو تینوں زبانوں میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے تحریک انصاف کی طاقت نوجوان ہیں انہیں خاموش نہ کیاجائے انہیں بولنے دیا جائے آپ لوگوں کی تعلیم کی ذمہ داری آپ کی بھابی کی ہے بتایا جائے کہ خیبرپختونخواہ کے علاوہ کس صوبے کے پاس بلدیاتی نظام ہے آپ لوگ تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوائیں ‘ ظالموں قاتلوں اور پٹواریوں کو مسترد کریں۔