سعودی عرب میں چار افراد کے سر قلم ، سر قلم کئے جا نے والے ملزمو ں میں دو ایتھوپین ، ایک پاکستانی اور ایک سعودی شہری شامل

جمعہ 7 اگست 2015 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)سعودی عرب میں دو ایتھوپین، ایک پاکستانی اور ایک سعودی کے سر قلم کردیئے گئے جس کے بعد رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 114 ہوگئی ہے جبکہ 2014 میں 87 مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپین شہریوں ارگاوی اور حیدش نے اپنے ہم وطن کو لوٹنے کے بعد قتل کردیا تھا اور انہیں جزان میں سزائے موت دی گئی۔ پاکستانی عصمت شریف کا منشیات کی سمگلنگ پر سر قلم کیا گیا۔ سعودی مشاشا ہریسی کو بھی قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی۔ انسانی حقوق کے ادارے سعودی عرب میں سزائے موت پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :