پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی ڈیٹا کے الیکٹرانک تبادلے کے لئے معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کے تحت انڈر انوائسنگ کا قلع قمع کیا جا سکے گا الیکٹرانک تبادلے کا نظام رواں سال کے آخر تک نافذ ہو گا

جمعہ 7 اگست 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی ڈیٹا کے الیکٹرانک تبادلے کے لئے معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے کے تحت انڈر انوائسنگ کا قلع قمع کیا جا سکے گا الیکٹرانک تبادلے کا نظام رواں سال کے آخر تک نافذ کر دیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم کے لئے جاری مذاکرات کا پانچواں اجلاس جو کہ بدھ کو ختم ہوا ۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری روبینہ اطہر جبکہ چین کی طرف سے کامرس ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل باؤوین لنگ نے کی دونوں فریقوں نے تجارتی ٹیرف میں کمی کی تجاویز پیش کیں ۔پاکستان نے موقف پیش کیا کہ چین پاکستان کو زیادہ تجارتی مراعات فراہم کرے چین پاکستان کو بیشتر تجارتی اشیاء پر دوسرے تجارتی پارٹینرز جن کے ساتھ چین نے آزاد تجارتی معاہدے کئے ہیں کے برابر ٹیرف میں یہ کمی دوسرے آزاد تجارتی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی لوگو کی جائے جبکہ پاکستان اپنا تجارتی ٹیرف ایک مناسب دورانیے میں وقفے وقفے سے کم کرے گا ۔

(جاری ہے)

سروسز سیکٹر میں تجارت میں سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق بھی مذاکرات میں خاصی پیشرفت ہوء ہے چین نے انجیئرنگ ، میڈیکل ، ڈینٹل آرکیٹکچر ، کوریئر ایڈور ٹائزنگ کلچر ، سفرو سیاحت اور کھیلوں کی سروسز میں تجارت میں اضافے کے لئے بھی تجاویز پیش کی ہیں معاہدے میں دونوں ممالک کے کسٹم حکام کے مابین تجارتی ڈیٹا کے الیکٹرانک تبادلے کے لئے نظام سے متعلق معاہدے ہوئے جو ہ رواں سال نافذ کر دیا جائے گا ۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعیلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے کسٹم حکام کے درمیان ورکنگ گروپ اور الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے سے متعلق تمام ایشوز پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے معاہدے کے تحت یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک سال کے آخر میں ڈیٹا شیئرنگ کا تبادلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :