نادرا نے بھارتی الزامات کا پھانڈا پھوڑ دیا، عثمان خان کا پاکستانی ہونیکا بھارتی دعویٰ مسترد،عثمان خان بے گناہ کشمیری نوجوان ہے،سرینگر حملے کے الزام میں بھارتی تحویل میں ہے،نادرا،بھارت کی ہٹ دھرمی جاری،عثمان خان نے پاکستانی ہونے کا اعتراف کر لیا،راجیہ سبھا میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کا دعوی

جمعہ 7 اگست 2015 08:48

اسلام آبا،نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)نادرانے بھارتی الزامات کا پھانڈا پھوڑ دیا، بھارتی فورسزکی جانب سے گرفتار کیا گیا عثمان خان پاکستانی نہیں بلکہ گزشتہ روز عثمان خان کو سرینگر میں بھارتی فورسز پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، بھارتی وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں بیان دیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عثمان خان نے پاکستانی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نادرا حکام نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کا پاکستانی ہونے کا بھارتی دعویٰ مکمل غلط ہے، نادرا ریکارڈ کے مطابق عثمان خان نامی شخص کوئی پاکستانی بھارت میں نہیں ہے ،عثمان خان کو گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سری نگر حملے میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا بھارتی میڈیا اور حکام عثمان خان کا تعلق پاکستان سے جوڑ رہے ہیں،بھارت نے ایک بے گناہ کشمیری کو دہشت گرد قرار دیکر گرفتار کیا ہوا ہے،بھارتی میڈیا پر دکھائی جانے والی تصویریں کسی پاکستانی شہری کی نہیں ہے،دوسری جانب بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے ،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے دعوی کیا ہے کہ دوران تفتیش گرفتار دہشت گرد عثمان خان نے پاکستانی ہونے کا اعتراف کیا ہے،بھارتی وزیر داخلہ نے جمعرات کے روزراجیہ سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گرد عثمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے پاکستان سے بھارت آیا ہے اور وہ ایک پاکستانی شہری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ عثمان خان کو مزید تفتیش کیلئے مقبوضہ کشمیر کے لئے علاقے سرینگر منتقل کیا جارہا ہے جہاں مزید انکشاف متوقع ہیں، سرحد پار سے دہشت گرد حملوں اور جموں کشمیر کا امن خراب کرنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی باہمی غلط فہمی پر فائرنگ سے 2 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے دعوی کیا ہے کہ 2 دہشت گردوں نے بھارتی فورسز پر حملہ کیا ہے ،ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے دوسرے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ،دہشت گرد کی شناخت عثمان خان نامی شخص سے ہوئی ہے جس کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے تاہم نادرا حکام نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ ایک بے گناہ کشمیری نوجوان ہے جو گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بھارتی فورسز پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔