کرم ایجنسی،سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 11 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 7 اگست 2015 08:41

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)کرم ایجنسی کے علاقہ صدہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے سپر مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا حملے میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملے میں سکیورٹی فورسز کو کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :