آصف زرداری اور الطاف حسین نے فون کرکے تحریک واپس لینے کی اپیل کی ،مولانا فضل الرحمن

جمعہ 7 اگست 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ رات ٹیلی فون کر کے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی اپیل کی تھی جس پر تحریک کی واپسی کیلئے یقین دہانی کرائی تھی،جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گزشتہ رات جب وہ اپنی رہائش گاہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلی فون آیا ہے ،آصف زرداری سے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے انہوں نے ہمارے تحفظات سنے اور تسلیم کئے تاہم تحریک کی واپسی کی یقین دہانی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے فیصلے کا خیرمقدم کیا،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے بھی ان سے فون کر کے رابطہ کیا ہے اور تحریک کی واپسی کیلئے بات چیت کی ،ہم دونوں پارٹیوں نے جمہوریت کے وسیع ترمفاد اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے تحریک کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔