وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں میں ٹرا ئل کے لئے 43دہشت گردی کے مقدمات کی حتمی فہرست تیار کر لی

جمعہ 7 اگست 2015 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کے روز فوجی عدالتوں کو مکمل طور پر قانونی تحفظ دیئے جانے کے بعد وزارت داخلہ نے سکروٹنی کے عمل کے بعد 43 دہشت گردی کے مقدمات کی حتمی فہرست تیار کر لی جنہیں ٹرائل کے لئے فوجی عدالتوں کو منتقل کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اپکس کمیٹیوں کی طرف سے بھیجے گئے دہشت گردی 600 مقدمات سے وزارت داخلہ کی طرف تشکیل کردہ کمیٹی نے 43 مقدمات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے 600 مقدمات میں سے پنجاب حکومت کی طرف سے 55 ، خیبرپختونخوا کی حکومت کی طرف سے 423 ، سندھ کی طرف سے 46 اور دوسری کمپنیوں کی طرف سے 54 جبکہ وفاقی دارالحکومت کی طرف سے 7 اور گلگت بلتستان کی جانب سے 12 کیسز وزارت داخلہ کو بجھوائے گئے تھے ۔ جنہیں وزارت داخلہ کی تشکیل کمیٹی جو 8 افسران پر مشتمل ہے جس یں آرمی برانچ کے ایڈووکیٹ جنرل سمیت وزارت قانون کے اعلی قانونی افسران بھی شامل ہیں مجوزہ کمیٹی نے صوبوں کی اپیکس کمیٹیوں کی طرف سے ارسال کئے گئے 600 مقدمات میں سے سکروٹنی کا عمل مکمل کر 43 کیسز علیحدہ کر لئے جو جلد فوجی عدالتوں کے حوالے کر دیئے جائیں گے ۔ جن میں 8 مقدمات پنجاب ، 20 بلوچستان ، 10 سندھ اور 5 مقدمات گلگت و بلتستان کے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :