مانسہرہ ، سری کوٹ کے قریب سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،پانچ میجرز سمیت 12ا ہلکار شہید ، فوج کا ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا کہ مانسہرہ کے علاقے سری کوٹ لساں نواب کے علاقے کھل طوطہ میں گر گیا، آگ بھڑ کنے سے 8سے9افراد جاں بحق ہوئے ہیں،حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ،،صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم محمد نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وفاقی وصوبائی وزراء اور سیاسی رہنماؤں کا واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 7 اگست 2015 08:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)مانسہرہ کے علاقے سری کوٹ کے قریب سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے پانچ میجرز سمیت 12ا ہلکار شہید ہوگئے،صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم محمد نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وفاقی وصوبائی وزراء اور سیاسی رہنماؤں نے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام6بجے کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا کہ مانسہرہ کے علاقے سری کوٹ کے قریب پہاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا،ڈی پی او مانسہرہ نجیب رحمان کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر تھانہ لساں نواب کے علاقے کھل طوطہ میں گر کر تباہ ہوا،مقامی آبادی کے مطابق حادثے میں9افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران پہاڑی پر گر کر تباہ ہوا،ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں 8سے9افراد جاں بحق ہوئے ہیں،حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنہوں نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش ابھی جاری ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر پاک فوج کا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں،ہیلی کاپٹر میں ابھی تک آگ لگی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے افسوسناک واقعے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی17ہیلی کاپٹر جمعرات کی شام پونے6بجے قاسم بیس راولپنڈی سے روانہ ہوا تھا جو خراب موسم کے باعث لسان نواب کے قریب بھینگڑہ پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوا جہاز میں عملے سمیت12افراد سوار تھے،حادثہ شام6بجے پیش آیا،ایم آئی 17ہیلی کاپٹر میں میڈیکل کور کی ٹیم سوار تھی جو طبی امداد کیلئے گلگت جارہے تھے حادثے میں ہیلی کاپٹر کیپانچ میجرز سمیت 12ا ہلکار شہید ہوچکے ہیں،پائلٹ میجر مزمل کا تعلق پی ایم105کورس سے تھا جبکہ کو پائلٹ میجر ہمایوں ملٹری ہسپتال کے پلمونا لوجسٹ میجر عثمان بھی واقعے کے شہداء میں شامل ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے ہیلی کاپٹر کے حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان سے گہرے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم چوہدری نثار علی خان،وزیراطلاعات پرویزرشید،وزیردفاع خواجہ آصف دیگر وفاقی وزراء چاروں صوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،سابق صدر آصف علی زرداری ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری،چوہدری شجاعت حسین،پرویز الٰہی،شیخ رشید احمد،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ،چےئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،آزادکشمیر کے وزیراعظم،گورنر و وزیراعلیٰ گلگت ودیگر نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مانسہرہ میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں5میجرز سمیت12افراد شہید ہوئے،شہید ہونے والوں میں پائلٹ میجر مزمل،کوپائلٹ میجر ہمایوں،میجر ڈاکٹرعثمان،میجر ڈاکٹر عاطف،میجر ڈاکٹر شہزاد،کیپٹن ناصر،نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ،حوالدار منیر عباسی،نائیک او ٹی مقبول،نائیک عامر سعید،سپاہی قادر اور رحمت اللہ شامل ہیں۔ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کا عملہ سوار تھا جو راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا