بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے،نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبر پختونخوا حکومت کو 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں خواجہ آصف

جمعرات 6 اگست 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء)بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے بھی اس تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے مئی 2013 میں حکومت میں آنے کے بعد جون 2014 تک توانائی سیکٹر کے 480 ارب روپے کے گردشی قرضہ ادا کرکے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ کیا تھا مگر ایک سال میں ہی گردشی قرضہ گزشتہ ادائیگی سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ سرکاری اداروں نے 136ارب روپے، نجی شعبے نے 433 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، کے پی کے حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران 7 ارب 90 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :