حکومت پی آئی اے کی نجکاری مارچ 2016 میں کرے گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ بات چیت میں اس پر اتفاق ہوا ، میڈیا رپورٹس

جمعرات 6 اگست 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کو 16 مارچ 2016 میں سٹرٹیجک سیل کے ذریعے پرائیوٹائز کر دے گی ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے دبئی میں حال ہی میں ہونے والی جائزہ بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری رواں مالی سال 2015-16 کے دوران مکمل کر لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عالمی مالیاتی رویئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت نجکاری کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ کیونکہ حکومت نے موجودہ مالی سال 2015-16 کے دوران پاکستان سٹیلز ملز ، سٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے بھی اس بات کی تصدیق کی یہ کہ پی آئی اے کی نجکاری مارچ 2016 میں مکمل کر لی جائے گی ۔