صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی،نئے چیف جسٹس 17اگست سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جمعرات 6 اگست 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء)صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کوچیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی،17اگست سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے،صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے،جواد ایس خواجہ17اگست سے جسٹس ناصر الملک کی جگہ اپنے عہدے کا حلف لے کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیف جسٹس ناصر الملک 16اگست کو65 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہورہے ہیں

متعلقہ عنوان :