سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے ،جنرل راحیل شریف ،ایف ڈبلیو او چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال رکھے ، آرمی چیف اچانک چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ،متاثرین سیلاب کے ساتھ وقت گزاراور ان میں گھل مل گئے، امدادی کارروائیوں سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعرات 6 اگست 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے ، ایف ڈبلیو او چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال رکھے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اچانک چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ متاثرین سیلاب کے ساتھ وقت گزاراور ان میں گھل مل گئے۔

مقامی کمانڈر نے آرمی چیف کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔آرمی چیف اس موقعہ پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے مسائل جانتے رہے اور ان میں گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مقامی کمانڈر نے امدادی کارروائیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایف ڈبلیو او چترال کا ملک سے رابطہ بحال رکھے انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی سڑکوں کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایف سی، ایف ڈبلیو او اور آرمی ایوی ایشن کے کردار کوبھی شاندار الفاظ میں سراہا۔