مصطفی کمال سیاسی طور پر سرگر م ،وفاقی دارالحکومت میں مقتدر شخصیات سے ملاقاتوں کی اطلاعات، اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان

بدھ 5 اگست 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال سیاسی طور پر سرگرم ہوگئے ہیں،گزشتہ روز انکے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں ہیں اور انکی انتہائی اہم مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہیں اور مستقبل میں انہیں اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال گزشتہ کچھ عرصہ سے ایم کیو ایم سے الگ ہو کر دوبئی میں خاموش زندگی گزار رہے ہیں۔ایم کیو ایم کی قیادت آجکل انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔اس تناظر میں سیاسی حلقے مصطفی کمال کا اہم کردار دیکھ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :