پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ،قیدیوں کی رہائی پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کا تسلسل ہے امید ہے بھارت بھی سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کردے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 5 اگست 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔ قیدیوں کی رہائی پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات کا تسلسل ہے امید ہے بھارت بھی سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کرے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق پاکستان نے 163 بھاری ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بجھوا دیا ہے بھارتی قیدیوں کی رہائی اوفا میں ہونے والی پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کا تسلسل ہے اور بھارتی قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو انسانی حقوق کے مطابق حل کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہوئے سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو جلد رہا کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور امن کی فضا قائم ہو گی ۔